بھارت :ہندوتوا غنڈوں نے مسلمان طالبعلم کو قتل کر دیا
ممبئی(اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاں میں ہندو توا غنڈوں نے 20سالہ مسلمان طالبعلم کو قتل کر دیا۔۔۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سلیمان خان اپنے گھر کے قریب دوسری برادری کی ایک لڑکی سے بات کر رہا تھا کہ ہندو توا غنڈوں نے اسے گھیر لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالبعلم کے اہلخانہ کے احتجاج پر غنڈوں نے ان پر بھی تشدد کیا ۔ غنڈوں نے سلیمان کو اس قدر مار اپیٹا کہ اس کی موت واقع ہو گئی ۔