شام:صوبہ ادلب میں دھماکا، 4جاں بحق
دمشق(اے ایف پی)شام کے صوبہ ادلب میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔۔۔
،انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ دھماکا غیر ملکی جنگجوؤں کے اڈے پر ہوا جہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا۔دھماکے کے وقت علاقے میں ایک ڈرون بھی دیکھا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ واضح رہے گزشتہ ماہ ادلب میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔