سوڈان:ہیضے کی وباپھیلنے سے ایک ہفتے میں 40افراد ہلاک

سوڈان:ہیضے کی وباپھیلنے سے  ایک ہفتے میں 40افراد ہلاک

ڈار فور(اے ایف پی)سوڈان کے علاقے ڈارفور ریجن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے سبب ایک ہفتے کے دوران 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔۔

عالمی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے کہا ایک جانب سوڈان میں مکمل طور پر جنگ جاری ہے اور دوسری جانب عوام کو بدترین ہیضے کی وبا کا سامنا ہے ۔ایک ہفتے کے دوران ایم ایس ایف کی ٹیموں نے 2ہزار3سوسے زائد مریضوں کا علاج کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں