پاکستان ، بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر :امریکا

پاکستان ، بھارت کے درمیان  جنگ بندی پر مسلسل نظر :امریکا

واشنگٹن (دنیا نیوز،آئی این پی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔۔۔

 جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہے ، یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے ۔ایک انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہماری مسلسل نظر ہے کہ پاک بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے ، جنگ بندی تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق آپس میں لڑائی روکنے پر رضا مند ہوں، اور روس نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا روزانہ مختلف علاقوں جیسے پاکستان اور بھارت، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالات پر نظر رکھتا ہے ، تاکہ جنگ بندی قائم رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں