حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی

حماس نے جنگ بندی کے  معاہدے کی منظوری دیدی

قاہرہ ،رفح (اے ایف پی)حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی ،مجوزہ معاہدے کے تحت 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کرنے کی تجویز شامل ہے۔۔۔

 اسرائیل نے اب تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق مذاکرات کار جلد ایک معاہدے کا اعلان کریں گے ۔ادھر اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی میں تعینات آسٹریلوی نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دئیے ۔ یہ اقدام آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی دائیں بازو کے سیاستدان سمچا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ، وہ تقریبات میں شرکت کیلئے آسٹریلیا آ رہے تھے ۔ادھر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رفح بارڈر پر امدادی سامان کے کئی ٹرک مصر کے صحراؤں میں پھنسے ہیں ، اسرائیل زندگی بچانے والا طبی سامان اوردیگر اشیا کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں