بھارت:گوگل میپ فالو کرتے ہوئے فیملی دریا میں بہہ گئی، 4افراد ہلاک

بھارت:گوگل میپ فالو کرتے ہوئے فیملی دریا میں بہہ گئی، 4افراد ہلاک

جے پور(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست راجستھان میں گوگل میپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فیملی دریا میں بہہ گئی،حادثے میں 4 افراد کی جان چلی گئی جن میں 2 خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔۔۔

۔ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی طرف موڑ دیا جو کئی ماہ سے ٹریفک کیلئے بند تھا۔پولیس کے مطابق وین پل پر پھنس گئی اور اچانک دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، پانچ افراد نے کھڑکی توڑ کر وین کی چھت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی،انہوں نے موبائل ٹارچ سے ریسکیو ٹیم کو اشارے کیے ، اندھیرا ہونے کے باوجود پولیس نے کشتی کے ذریعے بروقت کارروائی کرکے 5 افراد کو زندہ بچالیا۔ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں