23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ رواں سال 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ 22 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے ۔۔۔
اور اگلے روز اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کریں گے ۔یہ خطاب ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران جنرل اسمبلی سے پہلا باضابطہ خطاب ہوگا، جس میں عالمی امور، خارجہ پالیسی اور امریکا کے بین الاقوامی موقف پر روشنی ڈالے جانے کی توقع ہے ۔