4 شادیاں ، 100سے زائد بچوں کا باپ ہوں، اماراتی محقق کا اعتراف ،سوشل میڈیا پر تبصرے
دبئی(نیوز ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ ادبی فیسٹیول میں کہا کہ انہوں نے چار شادیاں کی ہیں اور 100 سے زائد بچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو اماراتی اقدار، احترام اور ۔۔۔
خاندانی ذمہ داریوں کی تربیت دیتے ہیں۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، جس نے صارفین میں مختلف ردعمل پیدا کیا ہے ۔ کئی افراد نے ان کی خاندانی روایات کو زندہ رکھنے کی کوشش کو سراہاجبکہ کچھ نے ان کی بچوں کی بہترین تربیت کے لیے دعا کی ہے ۔