بھارتی جیل سے پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس

بھارتی جیل سے پاکستانی  شہری راقیب بلال رہا، واہگہ  بارڈر کے ذریعے وطن واپس

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال کو اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ۔۔۔

 یہ رہائی حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے اور ہائی کمیشن بھارتی جیلوں میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راقیب بلال کو بھارتی حکام نے رہا کر دیا ہے اور وہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...