مکہ مکرمہ:منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت
مکہ مکرمہ (دنیا مانیٹرنگ)مکہ مکرمہ میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا۔۔۔
مجرم کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد اس کی سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دمام میں دہشت گردی میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دے دی گئی۔