افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کر دی
کابل (آئی این پی )افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔۔۔
ایک بیان میں امیر خان متقی نے کہا کہ "ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ واہگہ بارڈر ہمارے لیے کھول دیا جائے تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا ۔