غزہ جنگ بندی کا جائزہ،امریکی سفارتکار اسرائیلی پہنچ گئے،نیتن یاہو سے ملاقات

غزہ جنگ بندی کا جائزہ،امریکی سفارتکار اسرائیلی پہنچ گئے،نیتن یاہو سے ملاقات

قاہرہ میں حماس، قطر و مصر ی حکام کی ملاقات، غزہ کے مستقبل، عبوری حکومت اور فلسطینی دھڑوں کے اتحاد پر غور حماس کو موقع دیں گے ،اقتدار نہ چھوڑا تو انہیں ختم کر دینگے :ٹرمپ ، جنگ بندی کے باوجوداسرائیلی فائرنگ، 4 شہید

غزہ ،یروشلم،واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تاکہ غزہ میں جاری جنگ بندی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور غزہ میں امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی پر گفتگو ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی کے باوجود دونوں فریق جنگ بندی پر قائم ہیں۔ اسرائیل نے کرم شالوم سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی ہے تاکہ امدادی سامان غزہ پہنچ سکے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ بھی جلد اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔ادھر غزہ میں جنگ بندی بچانے کے لیے حماس کے وفد نے پیر کو قاہرہ میں قطری و مصری حکام سے مذاکرات کئے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں غزہ کے مستقبل، عبوری حکومت اور فلسطینی دھڑوں کے اتحاد پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ جنگ بندی کے باوجود پیر کو اسرائیلی فائرنگ سے غزہ سٹی میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے کہا پیر کو ایک اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کی ہے ، جو اتوار کو غزہ سے برآمد ہوئی تھی۔ یہ حماس کی جانب سے 13ویں لاش کی واپسی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں گفتگ کرتے ہوئے کہا حماس کو تھوڑا موقع دیں گے ،اقتدار نہ چھوڑا تو انہیں ختم کر دینگے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا اقوام متحدہ غزہ میں تشدد کی تمام کارروائیوں پر فکر مند ہے ،یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے کہا غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا دروازہ کھلا چھوڑ ا ہے ،اسرائیلی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اتوار کو غزہ میں 153 ٹن بمباری کی ہے ۔ نیتن یاہو نے کہا ایک ہاتھ میں ہتھیار، دوسرا امن کے لیے بڑھا ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں