چین ،سعودیہ کا بھی پاک افغان سیزفائر معاہدے کا خیر مقدم

چین ،سعودیہ کا بھی پاک افغان سیزفائر معاہدے کا خیر مقدم

امید ہے آئندہ دونوں ملک مسائل بات چیت سے حل کرینگے :چینی دفتر خارجہ کشیدگی کے خاتمے کا یہ اقدام پائیدار امن کی راہ ہموار کریگا:سعودی عرب

بیجنگ(آئی این پی)چین اور سعودی عرب نے بھی پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا امید ہے آئندہ دونوں  ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے ۔ پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے چین کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا یہ اقدام پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔قبل ازیں قطر،ترکیہ اور عمان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر معاہدے کو خوش آئند قرار دیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں