ایپل اور گوگل کی دنیا بھر کے صارفین کو وارننگ
واشنگٹن (رائٹرز )ایپل اور گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ کچھ سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز اُن کے فون یا اکاؤنٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایپل نے بتایا کہ وہ اب تک 150 سے زیادہ ممالک کے لوگوں کو اس طرح کی تنبیہات بھیج چکا ہے ۔گوگل نے کہا کہ اس نے سینکڑوں صارفین کو ایک خطرناک اسپائی ویئر (Intellexa)کے بارے میں خبردار کیا ہے ، جس کا استعمال پاکستان، قازقستان، مصر، سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں کیا گیا۔یہ تنبیہات اس لیے اہم ہوتی ہیں کیونکہ یہ متاثرہ لوگوں کو بچاتی ہیں اور اکثر نئی تحقیقات کا آغاز کرتی ہیں، جس سے اسپائی ویئر استعمال کرنے والوں کو پکڑنے میں مدد ملتی ہے۔