لندن :تاجِ برطانیہ کے شوکیس پر کھانے کی چیزیں پھینک دی گئیں،4افراد گرفتار
لندن (اے ایف پی)لندن کے تاریخی ٹاور آف لندن میں تاجِ برطانیہ کے شوکیس پر کھانے کی چیزیں پھینک دی گئیں، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مظاہرین نے اسٹیٹ کراؤن کے شیشے والے کیس پر کھانا پھینکا اور دو افراد موقع سے فرار ہوگئے تاہم بعد میں چاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ‘ٹیک بیک پاور’ نامی غیر معروف گروہ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکومت سے طاقتور شہری اسمبلی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔