بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان

بھارت کا 214 ارب ڈالر  کے جوہری منصوبوں کا اعلان

نیویارک(اے پی پی،دنیا مانیٹرنگ) بھارت نے توانائی سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی تیاری کرتے ہوئے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کردیا۔۔۔

امریکی ٹی وی بلوم برگ کے مطابق بھارتی وزیر جوہری توانائی جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیا جوہری بل رواں ہفتے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔بل کا مقصد نجی شعبے کو جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا اور کاروباری عمل کو آسان بنانا ہے ، مودی حکومت کا ہدف ہے کہ 2047 تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کی جائے تاکہ بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں