بھارت:امرتسر میں سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
چندی گڑھ(اے پی پی)بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں کئی سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس پر طلباکو ہنگامی بنیادوں پر سکول کی عمارتوں سے باہر نکالا گیا۔
بم رکھے جانے کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول ہوئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امرتسر کے تمام سکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ایک مشکوک ای میل موصول ہوئی جس پر تلاشی آپریشن کیا گیا۔ قبل ازیں ایک طالبعلم کو اپنے سکول کو بم کی دھمکی دینے والی ای میل بھیجنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔