فرانس:12مریضوں کوزہر دیکر ہلاک کرنیوالے ڈاکٹر کو عمر قید
بیسانسن(اے ایف پی)فرانس کی ایک عدالت نے ڈاکٹر فریڈرک پیچیر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ 53سالہ ڈاکٹر نے 2008سے 2017 کے دوران بیسانسن کے دو کلینکس میں 30 مریضوں کو زہر دیا۔۔
جن میں سے 12 ہلاک ہو گئے ۔ عدالت کے مطابق مریض مشکوک حالات میں دل کے دورے کا شکار ہوئے ۔ ڈاکٹر کا مقصد ساتھی عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ ڈاکٹر فریڈرک اینستھیزیا سپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے ،ان کے اقدام سے فرانس میں طبی کمیونٹی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ۔