مقبوضہ کشمیر :گائے کا گوشت بیچنے کے شبہ پر3تاجر گرفتار

مقبوضہ کشمیر :گائے کا گوشت بیچنے  کے شبہ پر3تاجر گرفتار

جموں (اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں گائے کے گوشت کی فروخت کے الزام میں تین کشمیری تا جروں فاروق احمد، محمد شفیع اور محمد یاسین کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 پولیس نے کہا کہ ان لوگوں نے گائے ذبح اور اسکا گوشت فروخت کرکے ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔یاد رہے کہ بھارت میں گائے کو ذبح کرنے کے شبہ کی بنیاد پر تشدد اور گرفتاری کے واقعات میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے اورمسلمانوں کو گائے ذبح کرنے پر بھی نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں