رچرڈ موتھ انگلینڈ اور ویلز کے آرچ بشپ مقرر،14فروری کو ذمہ داری سنبھالیں گے

 رچرڈ موتھ انگلینڈ اور ویلز کے  آرچ بشپ مقرر،14فروری  کو ذمہ داری سنبھالیں گے

لندن(اے ایف پی)پوپ لیو XIV نے بشپ رچرڈ موتھ کو ویسٹ منسٹر کا نیا آرچ بشپ مقرر کردیاجو کہ انگلینڈ اور ویلز کی سب سے ممتاز کیتھولک شخصیت ہیں۔۔۔

67 سالہ موتھ 14 فروری کو باضابطہ طور پر ریٹائر ہونے والے کارڈینل ونسنٹ نکولس کی جگہ لیں گے ،جنہوں نے 16 سالوں تک دونوں ممالک کے تقریباً 4ملین کیتھولک کی رہنمائی کا کردار ادا کیا۔ 80سالہ نکولس کو کیتھولک چرچ کے اندر بچوں کے جنسی استحصال کے دیرینہ الزامات میں 2020 کی ایک رپورٹ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں