یوکرین پر روسی میزائل حملہ 7افراد ہلاک ،15زخمی

یوکرین پر روسی میزائل حملہ 7افراد ہلاک ،15زخمی

کیف(اے ایف پی)یوکرائن کے علاقے اوڈیسا میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

مقامی گورنر اولیگ کیپر کے مطابق حملے میں بندرگاہی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا یا گیا۔دوسری جانب صدر زیلنسکی کے مشیرکامیشین نے ایکس پر کہا کہ ڈرونز کی مشترکہ تیاری کے لیے یوکرین اور پرتگال میں معاہدہ طے پا گیا ہے ۔انہوں نے کہا جنگی ڈرونز روسی جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں کے خلاف بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں