بنگلہ دیش میں سنگین سٹریٹجک چیلنج کا سامنا:بھارتی پارلیمانی کمیٹی

 بنگلہ دیش میں سنگین سٹریٹجک چیلنج  کا سامنا:بھارتی پارلیمانی کمیٹی

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث انڈیا 1971 کی جنگ کے بعد بنگلہ دیش میں سب سے بڑے سٹریٹجک بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

 رپورٹ کے  مطابق اگر بھارت نے اپنی پالیسی کی سمت درست نہ کی تو وہ بنگلہ دیش میں غیر متعلقہ ہو جائے گا۔ ششی تھرور کی قیادت میں تیار کی گئی رپورٹ میں بنگلہ دیشی نوجوان نسل کے بھارت کے حوالے سے بدلتے رویے ، عوامی لیگ کے اثر و رسوخ میں کمی اور چین و پاکستان کے اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی نوجوان نسل ملک کے قیام میں انڈیا کے تعاون کو پچھلی نسلوں کی طرح نہیں دیکھتی۔ بہت سے لوگ بنگلہ دیش کے قیام میں بھارت کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں