پنسلوانیا :نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، کئی لاپتا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست پنسلوانیا کے مشرقی علاقے میں سلور لیک نرسنگ ہوم میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے ۔۔۔
حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج ہوسکتی ہے ، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ فائر فائٹرز نے لوگوں کو سیڑھیوں اور کھڑکیوں سے نکالا۔ گورنر جوش شیپیرو نے کہا کم ازکم پانچ افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔ نرسنگ ہوم کے نئے مالکان نے رواں ماہ انتظامی کنٹرول حاصل کیا جبکہ محکمہ صحت نے 10دسمبر کو عمارت کا معائنہ کیا تھا۔