اداکارہ انجلینا جولی کا رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ

 اداکارہ انجلینا جولی کا رفح  کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ

رفح (اے ایف پی)ہالی ووڈ سٹاراداکارہ انجلینا جولی نے گزشتہ روز غزہ میں رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہلال احمر کے ارکان اور انسانی امداد لے جانے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بات چیت کی۔۔۔

 ہلال احمر کے ایک رضاکار نے انہیں بتایا کہ ہزاروں امدادی ٹرک بارڈر کراسنگ پر انتظار کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے سابق خصوصی ایلچی اداکارہ کے ہمراہ تھے ،انجلینا جولی اور مصری حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر اس دورے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں