امریکا نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا
ہرگیسا(مانیٹرنگ ڈیسک )متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکی فوج کی افریقا کمانڈ کے جنرل ڈیگوِن اینڈرسن اور امریکا کے ڈپٹی سفیر جسٹن ڈیوس نے گزشتہ روز دارالحکومت ہرگیسا میں ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں قرنِ افریقا اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی، مذاکرات میں دورہ واشنگٹن سے قبل سکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا بھی دورہ کیا۔ اس پیش رفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جارہا ہے ۔