نریندر مودی ان پڑھ اور احمق ہیں ،’’گروک‘‘ نے بھارتی وزیراعظم کو شرمندہ کردیا

نریندر مودی ان پڑھ اور احمق ہیں ،’’گروک‘‘ نے بھارتی وزیراعظم کو شرمندہ کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا۔۔۔

 ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے سپیکر موجود تھے ۔ صارف نے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کر کے کہا کہ اس تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو جس پر گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تصویر سے ہٹادیا۔ ایک اور صارف نے احمق شخص کی تصویر ہٹانے کا کہاتو بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں