ملائیشیا:بدعنوانی تحقیقات ، سابق آرمی چیف 2بیویوں سمیت گرفتار

ملائیشیا:بدعنوانی تحقیقات ، سابق  آرمی چیف 2بیویوں سمیت گرفتار

کو الالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا میں سابق آرمی چیف محمد حافظ الدین جنتن اور ان کی دو بیویوں سمیت پانچ افراد کو فوجی خریداری کے منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔

تحقیقات میں اعلیٰ فوجی افسر کے اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر کی جانے والی ادائیگیوں پر توجہ مرکوز ہے ۔اینٹی کرپشن ایجنسی نے کہا کہ تمام تحقیقات شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں کی جائیں گی، 24لاکھ رنِگٹ نقدی ضبط کر لی گئی ہے ۔اینٹی کرپشن ایجنسی نے متعدد کمپنیوں پر چھاپے مارے اور مشتبہ افراد کے بینک اکاؤنٹس ضبط کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں