امریکا:امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے
منیاپولس(دنیا مانیٹرنگ)امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس کی سڑکوں پر ایک امریکی امیگریشن افسر نے خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔۔
جس کے بعد جمعرات کو شہر میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔ 37 سالہ رینی نکول گڈ کو بالکل قریب سے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ بظاہر ان ایجنٹوں سے گاڑی بھگا کر دور جانے کی کوشش کر رہی تھیں جنھوں نے اس کی کار کو گھیر رکھا تھا۔ شہر کے ڈیموکریٹک میئر جیکب فری نے امیگریشن اہلکاروں سے شہر چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں امریکی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔