بھارت کا سرکاری ٹھیکو ں میں چینی کمپنیوں پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
نئی دہلی سرحدی کشیدگی میں کمی کے تناظر میں چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے :حکومتی ذرائع پابندیاں 2020 میں دونوں ممالک میں جھڑپ کے بعد عائد کی گئی تھیں،رجسٹریشن ،سکیورٹی کلیئرنس لازمی تھی
نئی دہلی (رائٹرز)بھارت کی وزارتِ خزانہ چینی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکوں میں حصہ لینے سے روکنے والی پانچ سال پرانی پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی سرحدی کشیدگی میں کمی کے تناظر میں چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے ۔یہ پابندیاں 2020 میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ایک ہلاکت خیز جھڑپ کے بعد عائد کی گئی تھیں، جن کے تحت چینی کمپنیوں کو بولی دینے سے پہلے بھارتی حکومت کی ایک کمیٹی میں رجسٹریشن کرانا اور سیاسی و سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی تھا۔