وینزویلا :امریکی حملے میں 100 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ،مادورو کی حفاظت پر مامور جنرل برطرف
کراکس(اے ایف پی)وینزویلا نے پہلی بار سرکاری سطح پر امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔۔۔
وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے کہا حملے میں 100زائد زخمی بھی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملہ بہت خوفناک تھا، کابیلو نے کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران صدر کی اہلیہ سِیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی جبکہ صدر مادورو کو ٹانگ میں زخم آئے ۔ دوسری جانب وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہزاروں افراد نے صدر نکولس مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے قومی آزادی اور صدر کی واپسی کے حق میں نعرے لگائے اور امریکی مداخلت کی مذمت کی۔ادھر وینزویلا کی عبوری صدر نے مادورو کی حفاظت پر مامور گارڈز کے سربراہ جنرل خاویر مارکانو تاباتا کوکو برطرف کر دیا۔