انڈونیشیا :ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک پر پابندی

انڈونیشیا :ایلون مسک کے  اے آئی چیٹ بوٹ گروک پر پابندی

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا نے فحش مواد کی اشاعت کے خدشات کے پیش نظر ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کی سروس پر پابندی لگا دی۔

انڈونیشیا کی وزیر برائے مواصلات و ڈیجیٹل امور میوتیا حفیظ نے کہا خواتین، بچوں اور عوام کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے جعلی فحش مواد کے خطرات سے بچانے کے لیے حکومت نے گروک ایپلی کیشن تک رسائی عارضی طور پر بلاک کر دی ہے ۔انڈونیشیا اس ٹول تک مکمل رسائی روکنے والا پہلا ملک ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی صرف ادائیگی کرنے والے صارفین تک محدود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں