کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی 8برس بعد چین پہنچ گئے

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی 8برس بعد چین پہنچ گئے

بیجنگ(اے ایف پی)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ، جہاں وہ صدر شی جن پنگ سے اہم مذاکرات کریں گے۔۔۔

کارنی آٹھ برس بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے کینیڈین رہنما ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ایپک اجلاس کے موقع پر بھی ہوئی تھی، جسے تعلقات میں بہتری کا موڑ قرار دیا گیا۔ 2018 میں ہواوے اہلکار کی گرفتاری کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے ۔ دورے کے دوران کارنی چینی وزیراعظم اور کاروباری رہنماؤں سے بھی تجارتی امور پر بات چیت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں