امریکا :ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے
واشنگٹن(رائٹرز)امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں کارکنوں اور طلبا نے مظاہرے کیے۔۔
مظاہرین نے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں اور حالیہ ہفتوں میں ایک وفاقی ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ امریکی شہری رینی گڈ کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واشنگٹن، ایشویل اور دیگر شہروں میں ’’نو فاشسٹ یو ایس اے ‘‘ نعروں کے ساتھ مارچ کیا،مظاہرے لیبر یونینز اور بائیں بازو کے گروپوں نے منظم کیے ۔