جاپان کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا دوبارہ آغاز
کاریوا(اے ایف پی) جاپان کے سب سے بڑے جوہری توانائی کے پلانٹ کا بدھ کو دوبارہ آغاز کیا گیا۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان تاتسویا ماتوبا نے بتایا کہ کشیوازاکی کاریوا پلانٹ میں صرف ایک ری ایکٹر دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔۔۔
مقامی گورنر نے پچھلے ماہ اس کی منظوری دی تھی، ایک سروے کے مطابق عوامی رائے شدید منقسم ہے ، تقریباً 60 فیصد لوگ دوبارہ آغاز کے خلاف ہیں۔ کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر سہولت کی جانچ شفاف اور محتاط طریقے سے کی جائے گی۔ پلانٹ کا دوبارہ آغاز جاپان کی توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف کے لیے کیا گیا ہے ۔