ٹرمپ کا امن بورڈ اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا:چین

ٹرمپ کا امن بورڈ اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا:چین

چین غیر یقینی صورتحال میں یقین دہانی فراہم کر رہا،اقوا م متحدہ کیساتھ کھڑا تحفظاتی پالیسیوں سے عالمگیریت کو چیلنجز کا سامنا ہے ،چینی مندوب کا خطاب

ڈیووس(آئی این پی)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں چینی  مندوب کا کہنا تھا کہ تحفظاتی پالیسیوں سے عالمگیریت کو چیلنجز کا سامنا ہے ، چین غیر یقینی صورتحال میںیقین دہانی فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا کی فیکٹری بننے کیلئے تیار ہے بلکہ عالمی مارکیٹ بھی فراہم کرے گا، چینی مندوب نے خطاب میں ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے جواب میں چین کا اقوام متحدہ کیلئے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کھڑا ہے ، عالمی صور تحال جیسی بھی ہو چین اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ملک کے ساتھ اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، اقوام متحدہ کے نظام کو قائم رکھنا تمام ممالک کے مفاد میں ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں