ٹرمپ یورپ کا دشمن ، آدھے سے زیادہ یورپی باشندوں کی رائے

 ٹرمپ یورپ کا دشمن ، آدھے سے زیادہ یورپی باشندوں کی رائے

پیرس (اے ایف پی)یورپی یونین کے سات ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، نصف سے زیادہ یورپی شہری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘‘یورپ کا دشمن’’ سمجھتے ہیں۔۔۔

 سروے کے مطابق 51 فیصد افراد نے ٹرمپ کو ‘‘یورپ کا دشمن’’ قرار دیا، جبکہ صرف آٹھ فیصد نے انہیں ‘‘یورپ کا دوست’’ کہا۔ یہ رائے فرانس، بیلجیم، جرمنی، اٹلی، سپین، ڈنمارک اور پولینڈ میں ہر ملک سے ایک ہزار سے زائد افراد سے حاصل کی گئی۔سروے میں شامل 39 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ‘‘نہ دوست ہیں نہ دشمن’’۔ یہ رائے شماری 13 سے 19 جنوری کے درمیان کی گئی، جس کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں نے خاصی تشویش پیدا کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں