موریطانیہ :سمندر میں لاپتہ ہونے 7فوجی اہلکاروں کو تلاش کرلیاگیا
نواکشوٹ ،موریطانیہ (اے ایف پی) موریطانیہ میں رواں ہفتے سمندر میں بحریہ کی کشتی کوبچانے کیلئے امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتا ہونے والے 7فوجی مل گئے۔۔۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ساتوں کو لے جانے والا جہاز تلاشی کارروائیوں کی بدولت مل گیا اورتمام فوجی محفوظ،صحت مند اور خطرے سے باہر ہیں۔ بحریہ کی کشتی جو ساحل سے تقریباً 48 کلومیٹر دور جال میں الجھ گئی تھی اسے بھی واپس لایاجارہاہے ۔