آسٹریلیا :سنیپ چیٹ نے کم عمر صارفین کے 4 لاکھ 15ہزار اکاؤنٹس بند کر دئیے
سڈنی (اے ایف پی)سنیپ چیٹ نے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے 4 لاکھ15ہزاراکاؤنٹس بند کر دئیے ۔۔
حکومت کے نئے سوشل میڈیا قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے اکاؤنٹس رکھنے پر پابندی ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ عمر کی تصدیق کی ٹیکنالوجی بعض اوقات نوجوانوں کو قانون سے بچنے کی اجازت دے سکتی ہے ۔ سنیپ چیٹ نے ایپ سٹورز پر عمر کی جانچ لازمی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ حفاظت بہتر ہو۔