فرانس :ایکس دفاتر کی تلاشی ایلون مسک تفتیش کیلئے طلب
پیرس (اے ایف پی) فرانس نے ارب پتی ایلون مسک کو ’’رضاکارانہ تفتیشی انٹرویو‘‘ کیلئے طلب کر لیا ہے ، جبکہ سائبر کرائم حکام نے منگل کے روز ان کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس (X) کے فرانس میں قائم دفاتر کی تلاشی لی۔۔۔
یہ بات پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتائی۔یہ کارروائی، جس میں یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول بھی شامل ہے ، جنوری 2025 میں شروع کی گئی اس تحقیقات کا حصہ ہے جس میں یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا ایکس کے الگورتھم کو فرانسیسی سیاست میں مداخلت کیلئے استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا 20 اپریل 2026 کو پیرس میں رضاکارانہ انٹرویوز کیلئے مسٹر ایلون مسک اور لنڈا یاکارینو کو طلبی کے نوٹس بھیج دئیے گئے ہیں، کیونکہ وہ مذکورہ واقعات کے وقت ایکس پلیٹ فارم کے عملی اور قانونی منتظمین کی حیثیت رکھتے تھے ۔