ٹرمپ دور میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمتوں میں بڑی کمی

 ٹرمپ دور میں پہلی بار بٹ کوائن  کی قیمتوں میں بڑی کمی

لندن (اے ایف پی)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمتوں میں جمعرات کو جاری مندی کے باعث یہ نومبر 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے۔۔

 بعد پہلی بار 70 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی۔ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کم ہو کر 69,821.18 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، تاہم بعد ازاں یہ دوبارہ 70 ہزار ڈالر سے اوپر آ گئی۔حالیہ ہفتوں میں سرمایہ کاروں کے خطرناک اثاثوں سے پیچھے ہٹنے کے رجحان کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ بٹ کوائن اکتوبر میں 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سطح تک پہنچا تھا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں