فیروزوالہ میں پتنگ اڑاتے 9 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) فیروز والہ میں پتنگ اڑاتے 9 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی، واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں گردن پر ڈور پھرنے سے 2 بھائی زخمی ہوگئے تھے، ابوبکر اور دانیال کو شدید زخم آئے، دونوں بچے ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔

پولیس نے دھاتی ڈور سے بچوں کے زخمی ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی، مقدمے میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بسنت صرف لاہور میں منانے کی اجازت دی گئی ہے، صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی ہے، ممنوعہ ڈور کے استعمال سے خوشی کے تہوار کو خونی نہ بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں