حج 2026:سعودیہ کا 8فروری سے ویزوں کے اجرا کا اعلان

حج 2026:سعودیہ کا 8فروری  سے ویزوں کے اجرا کا اعلان

مکہ مکرمہ(دنیا مانیٹرنگ)سعودی وزارت حج وعمرہ نے 8فروری سے حج 2026 کیلئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔۔۔

سبق نیوز کے مطابق رواں سال حج سے چار ماہ قبل ویزوں کا اجرا قبل از وقت کرنے کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ۔وزارت کا کہنا ہے عازمین کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے 100 فیصد معاہدے مکمل کیے جاچکے ہیں۔ وزارت نے بتایااب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی جبکہ 30 ہزار عازمین کی بکنگ ان کے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں