آسٹریلیا :اسرائیلی صدر کی گرفتاری کی درخواست مسترد
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کی حکومت نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزُگ کی گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ ہرزُگ بونڈائی بیچ پر قتل ہونے والے ۔۔
یہودی متاثرین سے ہمدردی کیلئے آئیں گے ۔ انسانی حقوق کے وکیل کرس سڈوتی نے کہا کہ ہرزُگ نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی ترغیب دی، اس لیے انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے یا دعوت منسوخ کی جائے ۔ وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا صدر کو یہودی کمیونٹی کی درخواست پر مدعو کیا گیا ۔ دوسری جانب ایک 19 سالہ نوجوان کو آن لائن دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔