امریکا:ترک طالبہ رومیسہ کیخلاف ڈیپورٹیشن کارروائی ختم
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے ترکیہ کی طالبہ رومیسہ اوزتورک کے خلاف ڈیپورٹیشن کارروائی ختم کر دی، وہ فلسطین کی حمایت میں تحریکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے تحت حراست میں تھی۔
اوزتورک ٹفٹس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ ہیں، مارچ 2025 میں ایک آرٹیکل کی وجہ سے گرفتار کی گئی تھیں۔ وکلا کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیو رٹی انہیں ملک بدر کرنے کیلئے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔ عدالت کے فیصلے پر طالبہ نے امید ظاہر کی کہ انصاف کی کچھ روشنی باقی ہے ۔