سابق نارویجن وزیراعظم کی رہائشگاہ و دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ

سابق نارویجن وزیراعظم کی رہائشگاہ و دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ

یہ کارروائی تھوربیورن یاگلینڈ کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی:وکیل یاگلینڈ، اہلِخانہ نے 2011 سے 2018 کے دوران ایپسٹین کیساتھ تعطیلات گزاری تھیں

اوسلو(اے ایف پی )ناروے کی پولیس نے سابق وزیرِاعظم تھوربیورن یاگلینڈ کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ، وہاں چھان بین کی ہے ۔ ان کے وکیل کے مطابق یہ کارروائی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنوری میں جاری دستاویزات میں اشارہ دیا گیا تھا کہ یاگلینڈ اور ان کے اہلِخانہ نے 2011 سے 2018 کے دوران امریکی جنسی مجرمجیفری ایپسٹین کے ساتھ قیام یا تعطیلات گزاری تھیں۔اس عرصے کے دوران تھوربیورن یاگلینڈ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین تھے ، جو امن کا نوبیل انعام دیتی ہے ، جبکہ وہ یورپ کی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔حکام کی جانب سے تحقیقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں