ترکیہ :وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی لاتوں ،گھونسوں کی بارش

ترکیہ :وزیرِ انصاف کی تقرری  پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی  لاتوں ،گھونسوں کی بارش

انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)ترکیہ میں آکن گرلگ کی بطور وزیرانصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے ۔۔۔

اپوزیشن نے آکن گرلگ کی تقرری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا ،بعض ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔اپوزیشن نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور مو قف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے ۔ یاد رہے آکن گرلگ اس سے قبل بطور چیف پراسیکیوٹر اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں