بھارت :کسانوں کا امریکی تجارتی معاہدے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج
نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت بھر کے کسانوں نے جمعرات کو امریکی تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔۔۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بھارتی زراعت اور روزگار کیلئے خطرہ ہے ، کچھ مقامات پر پولیس کے ساتھ ہلکی جھڑپیں بھی رپورٹ ہوئیں ہیں ۔ تصاویر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر دکھائی دیے ۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ حکومت نے حساس زرعی اشیا معاہدے سے باہر رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، مگر کسانوں کی تشویش برقرار ہے کیونکہ زراعت بھارت کی آبادی کے 45 فیصد سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے ۔