انڈونیشیا :مسافر طیارے پر فائرنگ، پائلٹ اور معاون ہلاک

انڈونیشیا :مسافر طیارے پر  فائرنگ، پائلٹ اور معاون ہلاک

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں مسافر طیارے پر فائرنگ سے پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔۔۔

حکام کے مطابق بدھ کو سمارٹ ایئر کا طیارہ جنوبی پاپوا کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے فوراً بعد نامعلوم مسلح افراد کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی کہ جہاز میں سوار 13 مسافر، جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا، محفوظ رہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں حملے کا الزام مسلح باغی گروہ پر عائد کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں