نائیجیریا :مسلح افراد کا مسیحی آبادیوں پر حملہ، 30 اغوا
کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح افراد نے دو مسیحی آبادیوں پر حملہ کرکے 30افراد کو اغوا کر لیا۔ ۔۔۔
مقامی مذہبی رہنماؤں کے مطابق حملہ آوروں نے کُٹاہو اور کوگیر کمیونٹیز کو نشانہ بنایا اور ایک مقامی سردار کو زخمی بھی کیا۔ اغوا ہونے والوں میں ایک کیٹیکسٹ، اس کی حاملہ اہلیہ اور بچہ شامل ہیں۔ 11 مغوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ باقی کی بازیابی کیلئے سکیورٹی اداروں کی کوششیں جاری ہے ۔