کینیا کا 15 سال بعد صومالیہ کے ساتھ سرحد کھولنے کا اعلان
نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیا کے صدر ولیم روٹو نے صومالیہ کے ساتھ سرحد کو 15 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
عرب میڈیا نے کینیا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ کے ساتھ سرحد اپریل میں دوبارہ کھول دی جائے گی، کینیا نے صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ کے حملوں کے بعد اکتوبر 2011 میں سرحد بند کر دی تھی۔ صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند گروپ نے کینیا میں بھی کئی حملے کئے تھے ۔